31 مئی، 2015، 7:18 AM

خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران 8 افراد ہلاک

خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران 8 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران کئی علاقے میدان جنگ بن گئے اور اس دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 بھائیوں سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران کئی علاقے میدان جنگ بن گئے اور اس دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 بھائیوں سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی الیکشن کے دوران مختلف علاقے میدان جنگ بن گئے اور اس دوران امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی جس میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 8 افراد ہلاک  اور متعدد زخمی ہوگئے۔ چار سدہ میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہوئے جہاں گورنمنٹ ہائی اسکول مندنی کے پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ سے 2 اور گورنمنٹ ہائی اینڈ سیکنڈری اسکول میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جب کہ ترناب میں فائرنگ سے قومی وطن پارٹی کے 2 کارکن ہلاک ہوگئے، پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں بھائی تھے۔

چارسدہ کے علاقے شب قدر میں ہی یوسی حاجی زئی میں فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوگئیں جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پرواہ میں گنجو کے پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک  ہوگئے اس کے علاوہ کوہاٹ میں بھی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک  ہوگیا۔ادھروزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا ہےکہ آج امن وامان کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کی ہے کیونکہ انتخابات کے روز امن و امان دیکھنا الیکشن کمیشن کا کام ہے اور آج پولیس میرے نہیں الیکشن کمیشن کے ماتحت ہے۔

News ID 1855468

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha